My Trade Union

متحدہ لیبر فیڈریشن کے دفتر شیر شاہ میں عید ملن تقریب۔
URDU

متحدہ لیبر فیڈریشن کے دفتر شیر شاہ میں عید ملن تقریب۔

Jul 5, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین )متحدہ ليبر فیڈریشن کے شیر شاہ، سائٹ آفس کراچی میں مزدوروں رہنما نبی احمد صاحب کی روایتی تقریب عید ملن کا ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے دوسرے روز متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مختار اعوان، عبدالرؤف و دیگر کی جانب سے اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں سمیت سوشل سیکورٹی بچاؤ تحریک کے ندرت بلند اقبال، صحافی قاضی سراج احمد، کامران عباس، ایم شہزاد بٹ اور سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وسیم جمال و دیگر نے شرکت کی۔ عید کے دوسرے روز نبی احمد صاحب شیرشاہ فیڈریشن کے دفتر میں مزدور دوستوں سے ملاقات کرتے تھے ۔ان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوٸے متحدہ لیبرفیڈریشن اوردیگر تنظیموں کے مزدور ساتھی یہاں جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *