My Trade Union

منظم مزدور تحریک کے بغیر جمہوری تحریک ممکن نہیں ہے۔
Latest News URDU

منظم مزدور تحریک کے بغیر جمہوری تحریک ممکن نہیں ہے۔

Jul 7, 2023

کراچی( رپورٹ وسیم جمال )
25 جون بروز اتوار 2023 کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آرسی پی) ایک نیشنل لیبر کانفرنس منعقد کی گئی جس کا موضوع ” تمام افراد کے لیے پروقار مزدوری اور با عزت روزگار کے حق کا تحفظ” تھا
اسد اقبال بٹ، شریک چئیرمین HRCP نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکداری نظام نے پاکستان میں مزدوروں کی تحریک کو متاثر کیا ہے۔ ٹھیکداری نظام نے مزدروں کو حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ محنت کشوں کے لیے بنائے گئے قوانین پر عمل کروانے کی ضرورت ہے۔ مزدور حقوق کے لیے ہمیں خود متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگئی۔
محترمہ فرح ضیاء ڈائریکٹر HRCP نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں محنت کش آج بھی مسائل کا شکار ہے بھٹہ مزدوروں کو سماجی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ کسانوں سے جبری کام لینے کی شکایات ہیں۔ ٹکسٹائل سے لے کر سٹرک پر کام کرنے والا مزدور مشکلات کا شکار ہے۔ HRCP نے محنت کشوں کے حالات پر ریسرچ کی ہے تا کہ پاکستان میں مزدوروں اور ان کے حقوق کا ازسر نو ادارک ہو سکے، ہم اس تحقیق کو شائع بھی کریں گے۔
بعد ازاں تین مختلف پینل کے مختلف ماہرین نے اپنے اسٹیڈی کو شرکاء کے سامنے پیش کیا
پاکستان میں محنت کشوں کے حقوق کی صورتحال، فیلڈ سے ملنے والے بنیادی حقائق کے موضوع کی نظامت محترمہ ماہین پراچہ نے کی جب کہ پینل میں شامل عمیر رشید نے محنت اور محنت کشوں کے حقوق کے ازسر نو ادارک پر اپنی تحقیق پیش کی، ڈاکٹر فہد علی نے لا حاصل ماہی گیری، بلخصوص سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیروں کے حالات پر اپنا تحقیقی
مکالہ پیش کیا جب کہ مشہور مصنف و ناقد جناب طلحہ قیصر نے ایک خاکروب زندگی پر “تہمت اور قربانی” کے نام سے کہانی پیش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *