My Trade Union

صحافی اغوا اور حکومت و انتظامیہ خاموش تماشائی
Latest News URDU

صحافی اغوا اور حکومت و انتظامیہ خاموش تماشائی

Jul 9, 2023

کراچی … کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو باوردی افراد کی جانب سے اغوا کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی تشویش ناک بات ہے کہ مسلح افراد سر عام صحافیوں کو اغوا کرتے ہیں انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہوتی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نائب صدر ناصر شریف جنرل سیکریٹری عاجز جمالی جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید محمد عسکری کو بلا تاخیر بازیاب کروایا جائے اور اس واقعے کی تحقیقات کروائی جائے ، ملوث سرکاری فورسز کے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ سید محمد عسکری کو با وردی افراد نے اٹھایا ہے۔ کے یو جے نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سینئر صحافی کو بازیاب کروایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *