My Trade Union

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت
Latest News URDU

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

Jul 9, 2023

کراچی (پ ر )کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل ناصر ، قائم مقام جنرل سیکریٹری حماد حسین اور اراکین مجلس عاملہ نے جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو رات گئے قیوم آباد انٹرچینج کے قریب سے اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر اور قائم مقام جنرل سیکریٹری حماد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نامعلوم نقاب پوش افراد بغیروجہ بتائے روز نامہ جنگ کے سنیئر رپورٹر سید محمد عسکری کو اپنے ساتھ لے گئے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جو قابل مذمت عمل ہے وفاقی اور صوبائی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے اور سید محمد عسکری کی جلد واپسی کے لئے اقدامات کرے بصورت دیگر صحافی راست اقدام پر مجبور ہونگے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *