My Trade Union

کراچی یونین آف جرنلسٹس روزنامہ جنگ کےسنیٸررپورٹر سیدمحمد عسکری کےاغواء کی شدید مذمت کرتی ہےاور مطالبہ کرتی ہےکہ  سید محمدعسکری کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، کراچی یونین آف جرنلسٹس ‎غیراعلانیہ سینسرشپ کےبعد اب صحافیوں کےاغواءکےواقعات بدترین صورتحال ہے ، صدر کے یو جے فہیم صدیقی  ‎سید محمد عسکری کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے چیف جسٹس پاکستان  نوٹس لیں، جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا
Latest News URDU

Jul 9, 2023

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو نامعلوم سادہ لباس اور باوردی اہلکاروں کی جانب سے ساتھ لے جانے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے۔کےیوجےمطالبہ کرتی ہےکہ سیدمحمد عسکری کوفوری طورپربازیاب کرایاجاٸےاور انھیں اغواء اور تشددکانشانہ بنانےوالوں کوگرفتارکرکےسزادی جاٸے۔کےیوجے نےچیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں صحافیوں کے اس طرح اغوا اور پھر انھیں لاپتہ کردینے کے واقعات کا نوٹس لیں اور سیدمحمدعسکری کو فوری طور پر بازیاب کرانے کا حکم دیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی ایس ایم عسکری کا ماضی گواہ ہے کہ وہ کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے لیکن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سادہ لباس اورباوردی نامعلوم مسلح افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پہلے ہی غیراعلانیہ سنسر شپ عائد ہے ایسے میں صحافیوں کا اغوا ایک بدترین صورتحال ہے ملک کی عدالتوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور مغوی کی بحفاظت گھر واپسی کو یقینی بنانےکاحکم صادرکریں۔ کےیوجےنےکراچی پولیس کےکردارپرشدید تشویش کااظہارکیاہےجوصحافیوں سمیت عوام کےتحفظ میں مکمل طورپرناکام ثابت ہوٸی ہے۔جبکہ شہرمیں جراٸم پیشہ عناصردھندناتےپھررہےہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سیدمحمد عسکری کوفوری بازیاب نہ کرایاگیاتو کراچی یونین آف جرنلسٹس اس واقعے پر اپنا شدید ردعمل دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *