My Trade Union

سید منور رضا کی مزدوروں کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے، جلسے سے خطاب
Latest News URDU

سید منور رضا کی مزدوروں کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے، جلسے سے خطاب

Jul 19, 2023

کراچی۔۔مزدور یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (رجسٹرڈ) نے اپنے مرحوم صدر، سینیئر مزدور رہنما سید منور رضا کی سیاسی جدوجہد بالخصوص محنت کش طبقہ کے لیے انجام دی گئیں ان کی عظیم الشان خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز تعزیتی اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، سینیٹر سلیم ضیاء ، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان ، سینیٹر نہال ہاشمی ، علی اکبر گجر ، یونس بونیری ، کھیل داس کوہستانی، غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ،مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ، کامریڈ منظور رضی، عبد الرحیم اعوان ، سید حسان رضا، اسکالر ڈاکٹر عمیر انصاری ، حنیف صدیقی ، مزدور رہنما یوسف حاکم ، ارشاد خان، خالد خان ، لیاقت علی مگسی ، عبد القیوم زئی، وسیم صدیقی ، اکرام خان ، ذوالفقار شاہ ، اشفاق اعوان، سہیل میمن اور بدر خان نے خطاب کیا جبکہ ناصر الدین محمود نے تعزیتی اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اور صوبائی رہنماؤں کے علاؤہ دیگر اداروں اور فیڈریشنز کے رہنماؤں نے (مرحوم) سید منور رضا کی قومی سیاست اور مزدوروں کے لیے پیش کی گئی گرانقدر خدمات پر اپنے خیالات کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سید منور رضا حقیقی معنوں میں انسان دوست تھے ۔ انہوں نے ساری زندگی مذہبی ، مسلکی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر بلا تفریق تمام محنت کشوں کے مسائل کے حل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ سید منور رضا نے ہمیشہ واٹر بورڈ کے ہزاروں محنت کشوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ۔ ادارے کی نج کاری، کئی ڈیپارٹمنٹس کے آؤٹ سورس کئے جانے اور ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کرنے کے عمل کی شدید مخالفت کی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے محنت کشوں کی آواز کو مؤثر بنانے کے لیے واٹر بورڈ کی تمام یونینز کے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیئے اور محنت کشوں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ سید منور رضا نے ہزاروں افراد کو واٹر بورڈ میں ملازمتیں مہیا کروائیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلا شبہ سید منور رضا جیسی شخصیات برسوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ رہنماؤں نے ان کے صاحبزادے سید حسان رضا کو ان کی جگہ مزدور یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا صدر منتخب کئے جانے پر ان کا خیر مقدم کیا، ان کے انتخاب کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ۔ اس موقع پر ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ یہ نوجوان اپنے مرحوم والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے محنت کش طبقہ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ تعزیتی اجلاس کے اختتام پر سید منور رضا کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ تعزیتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ غلام شعیب ، سید نثار شاہ، فیروز خان ، اسلم خٹک ،حاجی صالحین تنولی ، سلطان بہادر ، امتیاز خان ، نعیم کامران ، دلدار کھوکھر، شفیق صدیقی ، سید عنیب شاہ ، اکرم اعوان ، طارق محمود، شیخ غلام باری، عبد النبی بروہی ، افتخار گمن ،مہیش سوکھیجا، محسن جاوید، نوشاد اختر، عبد السّتار شیخ ، اسرار ایوبی کے علاؤہ مزدور رہنماؤں سید اخلاق ہاشمی ، محبوب الہٰی ، ریحان بٹ ، سید ریحان شاہ شریک ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کرکے اپنے محبوب رہنما کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *