My Trade Union

وی ٹریسٹ کی طرف سے مزدوروں اور صحافیوں کے اعزاز میں آم پارٹٰی
Latest News URDU

وی ٹریسٹ کی طرف سے مزدوروں اور صحافیوں کے اعزاز میں آم پارٹٰی

Jul 22, 2023

کراچی(ٹریڈ یونین نیوز) وی ٹرسٹ کی جانب سے سالانہ آم پارٹی میں مزدور رہنماوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ وی ٹرسٹ کے چیٸرمین باباٸے مزدور پروفیسر شفیع ملک نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں چونسا آم کے ساتھ شیر مال اور نمکین لسی سے مہمانوں کی تواضح کی گٸی ۔ آم پارٹی میں شرکت کرنے والوں میں نیلاٹ کے سید حاکم شاہ بخاری، این ایل ایف کراچی کے صدر محمد خالد خان ،سیمینس پاکستان کے سابق جنرل سیکریٹری سید خلیل حسین ، ڈپٹی سیکریٹری محمود الحق، ھفت روزہ ٹریڈ یونین کے چیف ایڈیٹر شاہد غزالی ، ایڈیٹر ریاض عاجز، ممتاز حیدر، محمد ناصر ارشاد احمد خان لیاقت اللہ خان ،روزنامہ خبریں کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر وحید جمال، سیسی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال، جنرل سیکریٹری وسیم جمال ،غلام مصطفیٰ ہاشمانی، سینٸر صحافی رشید جمال، اسرار ایوبی،زاہد عسکری ،تنویر سید ، قاسم جمال اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر نسیم احمد نے صحت کے حوالے سے مفید مشوروں سے آگاہی دی ۔جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری نے میزبان پروفیسر شفیع ملک کی جانب سے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *