My Trade Union

پروفیسر محمد شفع ملک کی کتاب   یوم مئی یوم خندق   کی طباعت جاری
Latest News URDU

پروفیسر محمد شفع ملک کی کتاب یوم مئی یوم خندق کی طباعت جاری

Jul 27, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین)
پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ ( وی ٹرسٹ) پاکستان کے بانی اور چیئرمین بابائے مزدور پروفیسر محمد شفیع ملک کی معرکۃ الآرا تصنیف ” یوم مئی یا یوم خندق” کا چوتھا اور نظر ثانی شدہ ایڈیشن کی فضلی سنز پریس کراچی میں طباعت جاری ہے، جو جلد ہی منظر عام پر آئے گی ۔ اس سلسلہ میں پروفیسر محمد شفیع ملک نے وی ٹرسٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور معروف صحافی اسرار ایوبی کے ساتھ ملک میں پیکجنگ ، پرنٹنگ اور پبلیکیشن کے نامور ادارہ فضلی سنز کراچی کے دورہ کیا اور اس موقع پر فضلی سنز کے روح رواں اور پیکجنگ سیکٹر کے ممتاز صنعت کار اور سماجی شخصیت طارق رحمٰن فضلی کو اپنی خودنوشت “اسلامی مزدور تحریک کی سفر کہانی” پیش کی ۔ عقب میں طارق رحمٰن فضلی کے جد امجد کے زیر استعمال پرنٹنگ کی تقریباً سو برس پرانی تاریخی پرنٹنگ مشینیں بھی نظر آرہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *