My Trade Union

ای او بی ائی کی چیئرپرسن نے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلوں کی ادئیگی کا طریقہ وضع کر دیا
Latest News URDU

ای او بی ائی کی چیئرپرسن نے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلوں کی ادئیگی کا طریقہ وضع کر دیا

Jul 28, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین) *ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن  علاج ومعالجہ کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کے دیرینہ مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کردیا ہے ۔ جس سے ملک بھر میں ادارہ کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی
تفصیلات کے مطابق ایس ایم علی متقی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی نے اس ضمن میں 27 جولائی 2023 کو ایک نوٹیفکیشن نمبر 217/2023 جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے 27 جون 2022 ء کو میڈیکل بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کے معاملہ کے حل کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین کے علاج ومعالجہ کے میڈیکل بلوں کی ترجیحی طور پر ادائیگی کے لئے معیاری طریقہ کار (SoP) کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے علاج ومعالجہ کے میڈیکل بلوں کی فوری طور پر ادائیگی کے لئے درج ذیل معیاری طریقہ کار (SoP) تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2023 ء سے EOBI کے سینئر میڈیکل افسر (SMO) کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد میڈیکل سیکشن جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ(GAD) ہیڈ آفس کراچی ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلوں کو معین کرے گا اور میڈیکل سیکشن کو ریٹائرڈ ملازمین کے علاج ومعالجہ کے میڈیکل بلوں کی ترجیح تفویض کی گئی ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے منظور شدہ میڈیکل بلوں کی وصولی کے بعد فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ایسے ریٹائرڈ ملازمین جن کے بلز منظور ہوگئے ہیں ان کی فہرست تیار کرے گا اور متعلقہ بینک کو ہر ماہ کی 15 تاریخ تک چیک جاری کرے گا ۔ فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنشن سیکشن کی مدد سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلوں کی تفصیلات سے ریٹائرڈ ملازمین کو بذریعہ فون مطلع کرے گا ۔ ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (REWA) رجسٹرڈ پاکستان نے ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین کے علاج ومعالجہ کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی میں کئی کئی ماہ کی تاخیر اور بعض اوقات بلوں کے گم ہوجانے کے دیرینہ مسئلہ کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لئے EOBI کی چیئر پرسن محترمہ ناہید شاہ درانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے اس انقلابی اقدام کی بدولت متعدد دائمی امراض میں مبتلا ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو راحت میسر آئے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *