My Trade Union

برطانیہ میں ڈاکٹر یونین اور ٹرنسپورٹر یونین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا
URDU

برطانیہ میں ڈاکٹر یونین اور ٹرنسپورٹر یونین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

Jul 29, 2023

لندن ( ٹریڈ یونین نیوز ) برطانیہ میں ایک جانب ڈاکٹروں کی تنظیم تو دوسری جانب ٹرانسپورٹ میں ٹرین یونین نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرین، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین (آر ایم ٹی) کے ممبران نے تنخواہ اور دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی۔ یونین نے صارفین کو سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے ہڑتال سے آگاہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے ٹرین یونین پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

دوسری جانب برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز کی تنظیم برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) نے 4 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال 11 اگست سے 15 اگست تک ہوگیبرٹش میڈیکل ایسوسی ایشن تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہی ہے۔ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی تنخواہ میں 6 فیصد اضافے کا اعلان کرچکی ہے۔ جونیئر ڈاکٹرز کی تنظیم نے تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *