My Trade Union

ایپوا کے رہنماوں نے معروف مزدور رہنما شفیق غوری کی عیادت کی
URDU

ایپوا کے رہنماوں نے معروف مزدور رہنما شفیق غوری کی عیادت کی

Jul 30, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین )ایپوا کے چیرمین اظفر شمیم ،سینیر نائب صدر متین خان اور نائب صدر شمس الضحیٰ زبیری نے ممتاز مزدور رہنما اور ایپوا کے سینیئر کوآرڈینیٹر شفیق غوری سے انکی قیام گاہ پر ملاقات کی اور انکی عیادت بھی کی۔ اس ملاقات میں شفیق غوری سے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ اور طے پایا کہ ای او بی آئی کی ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب پر ایک مظاہرہ کیا جائے جس میں تمام اداروں کے پینشنرز کو شمولیت کی دعوت دی جائے ۔ مزید برآں ای او بی آئی سے ریکارڈ اور اعدادوشمار کی فراہمی کےلئے ایک آئینی درخواست دائر کی جاٸے تاکہ ای او بی آئی کی مالی حیثیت کا اندازہ ہو سکے۔ ای او بی آئی حکومت اور پریس کو غلط اعدادوشمار پیش کرکے مظلوم پینشنرز کی پینشن میں خاطر خواہ اضافہ سے انکار کر رہی ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *