My Trade Union

بول ٹی وی کی بھی بولی لگ گٸی ۔  8 ارب روپے میں سودا۔۔۔۔۔
URDU

بول ٹی وی کی بھی بولی لگ گٸی ۔ 8 ارب روپے میں سودا۔۔۔۔۔

Aug 2, 2023

کراچی۔۔۔ رپورٹ شاہد غزالی انتہاٸی باخبر ذراٸع سے معلوم ہوا ہے کہ بول ٹی وی بھی ایک معروف ٹرانسپورٹ کمپنی کو فروخت کیا جارہا ہے ۔بول ٹی وی اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان 8 ارب روپے میں معاملات طے پا گٸے ہیں ۔ ذراٸع نے بتایا کہ فروخت کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں کردیا جاٸے گا۔ اطلاعات کے مطابق بول ٹی وی کافی عرصے سے خسارے میں جارہا ہے اور ملازمین کو کٸی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گٸی جس کی وجہ سے ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی تھی ۔ بول انتظامیہ ملازمین میں بے چینی کے خدشے کے پیش نظر ادارے کی فروخت کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لانا چاہتی ۔ تاہم ذراٸع کا کہنا ہے کہ پیر کی شب ہی بول ٹی وی أانتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے درمیان فاٸنل معاملات طے پا گٸے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *