My Trade Union

سیسی کے کرپٹ افسران کے خلاف کاررواٸی کرنے والے افسران سے سندھ حکومت کا انتقامی رویہ۔۔
URDU

سیسی کے کرپٹ افسران کے خلاف کاررواٸی کرنے والے افسران سے سندھ حکومت کا انتقامی رویہ۔۔

Aug 2, 2023

کراچی( ٹریڈ یونین نیوز) سیسی کے بدعنوان افسران کے خلاف کاررواٸی کرنے والے اینٹی کرپشن کے افسران کے خلاف انتقامی کاررواٸیاں شروع کردی گیٸں۔ باخبر ذراٸع کے مطابق
گذشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ نے محکمہ انٹی کرپش کے قابل و ایماندار سرکل آفیسر ACE ڈسٹرکٹ ساؤتھ زون کراچی عبدالحفیظ جتوئی کی انتہائی محنت و تحقیق سے بنائی گئی انکوائری رپورٹ کو منظور کرتے ہوے اوپن انکوائری کا آرڈر کیا تھا۔  لیکن انکواٸری کا آغاز ہوتے ہی سیاسی دباو کے نتیجہ میں عبدالحفیظ جتوئی کا محکمہ انٹی کرپشن سے تبادلہ کردیا گیا یے۔عبدالحفیظ جتوئی اس کیس پر گذشتہ چھ ماہ سے کام کررہے تھے اور 11 مئی 2023 کو اس سلسلے میں سندھ سوشل سیکورٹی کے ہیڈ آفس پر سپرائز وزٹ بھی کیا تھا۔ اور اہم ریکارڈ برآمد کیا تھا جس کی بنیاد پر کڑوڑوں روپے کرپشن کے معاملات سامنے آئے تھے  ڈاکٹر جاوید انٹر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ولیکا اسپتال کا نا صرف آج سکھر ٹرانسفر کیا گیا بلکہ انھیں آج ہی ریلیو بھی کردیا گیا ہے اس انکوائری میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی کے جن افسران ک خلاف اوپن انکوائری کی منظوری دی تھی ان میں وزیر محنت سعید غنی کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاہد بٹ، ڈائریکٹر ویجیلنس نادر کنسارو، ڈائریکٹر پروکیومنٹ سعادت میمن, ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر، ڈاکٹر ممتاز شیخ، ڈاکٹر شاہ محمد نوناری اور ڈائریکٹر عامر عطا و دیگر افسران بھی شامل تھے۔اسی طرح سیسی میں کچھ افسران کے اچانک کراچی سے سکھر تبادلے کئے گئے ہیں اور اس کا تعلق بھی کرپشن کی اس انکوائری سے بنتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *