My Trade Union

بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب محنت کش سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ نجیب احمد۔۔ ہیوسٹن امریکہ
URDU

بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب محنت کش سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ نجیب احمد۔۔ ہیوسٹن امریکہ

Aug 7, 2023

ہیوسٹن (ٹریڈ یونین) معروف مزدور اور سماجی رہنما نجیب احمد نے پاکستان میں بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی پر اظہار خیال کرتے ہوٸے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات معاشرے کے ہر شعبے پر مرتب ہوتے ہیں لیکن مزدور طبقہ براہ راست متاثر ہوتا ہے کیونکہ ٹیکس کی ادائیگی مہنگائی کا بوجھ مزدور برداشت کرتے ہیں اس مقصد کے لئے مزدوروں کے لئے مہنگائی الائنس مزدور پالیسی آجر اور مزدوروں کے قوانین میں شامل کیا گیا تھا تاکہ مزدور کو منگائی کے اثرات کا مقابلہ کرسکیں مگر ملکی موجودہ بدترین معاشی صورتحال جس کے زمہ دار کرپٹ عناصر ہیں مذید یہ کے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے یہاں صنعتی سرگرمیاں کو بجلی اور پیٹرول کے بڑھتی قیمتوں نے مزدوروں صحت و صلاحیت پر بہت برے اثرات مرتب کئیے ہیں اس فوری حل کے لئے مزدور سپورٹ پروگرام صوبائی اور وفاقی سطح پر شروع کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے.کسی بھی معاشرے کی معیشت کا انحصار اس کی افرادی قوت پر ہوتا ہے محنت کش کے حقوق کی ضمانت حکمراں ہوتے ہیں مزدور حکمرانوں کا بازو ہوتا ہے کسی بھی ملک کا زوال اس کی افرادی قوت کا ختم ہوجانا ہے ہمارے سیاسی حلقوں میں مزدور کی اہمیت پر کام ہوتا ہی نہیں ہے ملک کی پارلیمنٹ میں مزدوروں کی خصوصی نشستیں تک نہیں ہیں مزدور پالیسی کیا ہوگی اور کیا اس پر عمل ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *