My Trade Union

سی ڈی اے ایمپلاٸیز یونین پاشا گروپ ریفرنڈم میں کامیاب ہوکر ملازمین کی ماضی کی طرح خدمت کرٸے گا۔۔۔ اسلام آباد میں جلسہ
URDU

سی ڈی اے ایمپلاٸیز یونین پاشا گروپ ریفرنڈم میں کامیاب ہوکر ملازمین کی ماضی کی طرح خدمت کرٸے گا۔۔۔ اسلام آباد میں جلسہ

Aug 8, 2023

اسلام آباد (ٹریڈ یونین ) بروز اتوار شام 6 بجے جی سیون فیصل کالونی سلائی سینٹر کے مقام پر پیٹر جارج اور مسیحی کمیونٹی کی جانب سے سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے یومِ تاسیس کے حوالے سے شاندار جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ۔جلسہ میں سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ملازمین کی اتنی بڑی تعداد پاشا گروپ سے محبت کا اظہار کرنے جلسہ گاہ پہنچی ۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں اور جگہ کم پڑ گئی-اس موقع پر مرحوم فرحت کمال پاشا صاحب کے فرزند اور پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا گیا پاشا گروپ کے یومِ تاسیس کے جلسے میں مختلف مکاتبِ فکر اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر پیٹر جارج نے اپنے خطاب میں کہا مرحوم فرحت کمال پاشا کی خدمات اور کارنامے تاریخ کا حصہ ہیں جنہیں کوئی مخالف بھی جھٹلا نہیں سکتا تاریخ مرحوم فرحت کمال پاشا کو ہمیشہ مزدور دوست لیڈر کے نام سے یاد رکھے گی جنرل سیکرٹری پاشا گروپ عزت کمال پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد مرحوم فرحت کمال پاشا کا مشن پورا کرنے آیا ہوں انشاءاللّٰہ ضرور پورا کروں گا مرحوم فرحت کمال پاشا کا مشن “خوشحال مزدور ” تھا اور انہوں نے 40 سال مزدور کی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کیا اور 5 ہزار ملازمین کی بھرتی ، پلاٹ ، ہسپتال ، ڈسپنسریاں ، قبرستان ، حج پالیسی ، ویٹاکن سٹی کوٹہ سمیت بے شمار ایسے کام کئے جس سے سی ڈی اے کے مزدور کی زندگی میں نمایاں خوشحالی آئی جبکہ ان کی وفات کے بعد آج 17 سال ہو چکے ایک کرپٹ ، نااہل ، ریٹائرڈ اور سی ڈی اے کا ٹولہ یاسین گروپ ملازمین اور سی ڈی اے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے کرپشن ، ملازمین کا استحصال اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرتا جا رہا ہے آج 17 سال سے ملازمین کے پلاٹ نہیں ہوئے ، ملازمین کے بچے بھرتی نہیں ہوئے ، ملازمین کو کوئی ایسی نمایاں سہولت نہیں ملی جو ملازمین کا حق ہے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کے اس سمندر نے آج فیصلہ سنا دیا ہے کہ 2024 کا ریفرنڈم انشاءاللّٰہ پاشا گروپ ہی جیتے گا اور جس طرح مرحوم فرحت کمال پاشا نے ملازمین کو پلاٹ دلوائے تھے انشاءاللّٰہ اسی طرح پاشا گروپ ہی دوبارہ پلاٹ ملازمین کو دلوائے گا ۔تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور “زندہ ہے پاشا زندہ ہے مزدور کا پاشا زندہ ہے” “راشہ راشہ پاشا پاشا” کے فلک شگاف نعروں سے علاقہ گونج اٹھا آخر میں مرحوم فرحت کمال پاشا کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جدوجہد میں انکا ساتھ دینے والے دیرینہ ساتھیوں کو اسٹیج پر بلا کر ہار پہنائے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *