My Trade Union

سینیئر صحافی جان محمد  مہر قاتلانہ حملے میں شہید , قاتلوں کو گرفتار کیا جاٸے۔ پی ایف یو جے ہ
URDU

سینیئر صحافی جان محمد مہر قاتلانہ حملے میں شہید , قاتلوں کو گرفتار کیا جاٸے۔ پی ایف یو جے ہ

Aug 13, 2023

سکھر ( ٹریڈ یونین ) سینیئر صحافی جان محمد مہر قاتلانہ حملے میں شہید ہو گٸے۔انھیں شدید زخمی حالت میں حرا اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوٸے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے کے ٹی این KTN صف اول کے سندھی ٹی وی چینل سکھر کے سینئر رپورٹر جان محمد مھر بزدلانہ اور سفاک حملے میں شدید زخمی ہوٸے تھے وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد آفس سے کار میں گھر کی طرف روانہ ہوٸے تو نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوٸے۔ انہیں گلے اور آنکھہ کے قریب گولیاں لگیں بعد ازاں انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے جان بحق ہو گٸے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *