My Trade Union

سینیئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل،حالت تشویشناک
URDU

سینیئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل،حالت تشویشناک

Aug 13, 2023

سکھر ( ٹریڈ یونین  نیوز)سینیئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہےشدید زخمی حالت میں حرا اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے پر صحافی برادری نے شہریوں سے جان محمد مہر کی صحتيابی کیلئے دعاؤں کی اپیل…. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوٸے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہےکے ٹی این KTN صف اول کے سندھی ٹی وی چینل سکھر کے سینئر رپورٹر جان محمد مھر بزدلانہ اور سفاک حملے میں شدید زخمی ہوگئے وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعد آفس سے کار میں گھر کی طرف روانہ ہونے تو نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شدید زخمی کردیا انہیں گلے اور آنکھہ کے قریب گولیاں لگیں بعد ازاں انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *