My Trade Union

آر بی پاک ورکرز یونین کے صدر لیاقت خان ریٹاٸرڈ ہوگٸے۔
URDU

آر بی پاک ورکرز یونین کے صدر لیاقت خان ریٹاٸرڈ ہوگٸے۔

Aug 15, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین) آر بی پاک ورکرز یونین کے صدر لیاقت خان 41 سال ملازمت کے بعدگذشتہ روز ریٹاٸرڈ ہوگٸے اس موقع پر ان کے اعزاز میں یونین کی جانب سےالوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکریٹری جنرل متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان اور جنرل سیکریٹری آر بی پاک ورکرز یونین مختار حسین اعوان نے لیاقت خان کی ادارے اور یونین کے لیے 41 سال خدمات کو سراہا اور کہا کہ آر بی پاک ورکرز یونین کو ہمیشہ آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔صدر لیاقت خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 41 سال میں نے مختار اعوان کے ساتھ مل کر مزدوروں کے لئے بہت سے کام سرانجام دیے جس سے آنے والے لوگ بھی فائدے اٹھاٸیں گے۔ نائب صدر اکرام اللّٰہ جان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت خان نے یہاں بہت اچھا وقت گزارا اور آج صحت و تندرستی کے ساتھ ریٹائرڈ ہوکر جارہے ہیں اور یونین کے تمام لوگ آپکے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر آر بی پاک ورکرز یونین کے مزدوروں نے مختار حسین اعوان صاحب کو سوشل سیکیورٹی میں ممبر گورننگ باڈی بننے پر مبارکباد پیش کی اور اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ میں مزدوروں کے لئے اپنی جدوجہد ہمیشہ کی طرح جاری رکھوں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے ہر جگہ اپنی آواز بلند کروں۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *