My Trade Union

جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں دھرنا دیں گے۔  پی ایف یو جے
URDU

جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں دھرنا دیں گے۔ پی ایف یو جے

Aug 18, 2023

کراچی (ٹریڈ یونین ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ملک بھر میں صحافی تنظیموں نے سینٸر صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ کراچی میں پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی نے جان محمد مہر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوٸے کہا کہ صحافیوں کا قتل عام بڑھ گیا ہےاور سکھر میں یہ سلسلہ بہت بڑھ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو پی ایف یو جے ملک گیر احتجاج کرٸے گی سکھر میں آٸی جی پولیس کے دفتر سمیت اسلام آباد میں دھرنا دیا جاٸے گا جس کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جاٸے گا۔ پی ایف یوجے سندھ چیپٹر کےصدر سعید جان بلوچ نے کہا کہ جان محمد مہر شہید کے کیس میں پولیس پارٹی بن رہی ہے ہم اصل قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نے مطالبہ کیا کہ شہید جان محمد مہر کی فیملی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں انھیں تحفظ فراہم کیا جاٸے انھوں نے شہید جان محمد مہر کی فیملی کے لیے ایک لاکھ روپےکی امداد کا اعلان کیا۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے کہا کہ ہمارے کٸی ساتھیوں کو حق اور سچ کی پاداش میں شہید کردیا گیا ہے سکھر نیشنل پریس کلب سکھر یونین آف جرنلسٹس اور پی ایف یوجے کے رہنماوں امداد پھلپھوٹو ساحل جوگی رشید خان اور دیگر رہنماوں پر جھوٹے مقدمات بناٸے جارہے ہیں اس سلسلے کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کی ناٸب صدر شہر بانو کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب خان سابق سیکریٹری مقصود یوسفی سابق جواٸنٹ سیکریٹری وحید راجپر اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا/سکھر کے شہید صحافی جان محمد مھر کے قتل کا معاملہ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر میں احتجاج کیا گیا، سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہنماؤں نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے حاضر سروس جسٹس کی سربراہی میں ٹیم بنانے کا مطالبہ کردیا، اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما پرویز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی جان محمد مھر کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا، قاتلوں کو گرفتار کرکے منصوبہ بندی کرنے والے سازشی عناصر کو ظاہر کیا جائے، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر رشید رضا اور جنرل سکریٹری ساحل جوگی نے کہا کہ ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں بنائی گئی جی آئی ٹی قبول نہیں، حاضر سروس جسٹس کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دی جائے، جس میں حساس اداروں کے میجر رینک کے افسران کو شامل کیا جائے، عارف میمن، رئوف عباسی، مجید مہر، نثار چنجن، اشرف ابڑو، ذوالفقار ملاح، عادل ابڑو، راھب منگریو، کے بی شیخ، مظفر منگی،شوکت مہر، یاسر انصاری و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ریجن میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک ہفتے کے دوران جان محمد مھر اور اصغر کَھنڈ کو قتل کیا گیا تاحال اصل ملزمان گرفتار نہیں کیئے گئے، سندھ بھر میں صحافیوں کو قتل کرنا اور جھوٹے مقدمات درج کرنا معمول بن گیا ہے، مسلم لیگ نے سکھر کے صدر خورشید میرانی، پاکستان تحریک انصاف سکھر کے صدر صوفی ظہیر بابر، لبیک سکھر کے رہنما سلیم جاگیرانی، سیاسی و سماجی رہنما اسماعیل سومرو، مہتاب انصاری، ضمیر گھنیو و دیگر نے کہا کہ سندھ کی دھرتی صحافیوں کے لیے تنگ کی گئی ہے، صحافی عدم تحفظ کا شکار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جان محمد مھر قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے، دوسری جانب سکھر نیشنل پریس کلب کے گراؤنڈ کو شہید جان محمد مھر کے نام سے منسوب کیا گیا، گراؤنڈ میں شہید صحافی جان محمد مھر کے نام سے 50 سے زائد درخت لگائے گئے اور روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی. رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر کے صحافی جان محمد مھر کے قتل کے معاملے پر احتجاج کیا گیا۔۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی ،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی کال پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں بھر پور احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں فنانس سیکرٹری لاہور پریس کلب حافظ فیض احمد ،جمیل شیخ ،فاروق جوہر ی ،عثمان ندیم ،رانا مظہر ،افضل چوہدری، ندیم حیدر ،اقبال چوہدری سمیت دیگر صحافی رہنماؤں نے شرکت کی پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی جان محمد مھر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے ورنہ پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا ۔ خیر پور یونین آف جرنلسٹس ، شکار پور یونین آف جرنلسٹس ،ٹنڈو الہ یار یونین آف جرنلسٹس سمیت گوجرانوالہ، گجرات یونین آف جرنلسٹس نے اپنے اپنے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *