My Trade Union

قاضی سراج راٸٹ لیفٹ  نظریات کے محنت کشوں میں ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے۔ تعزیتی اجلاس
URDU

قاضی سراج راٸٹ لیفٹ نظریات کے محنت کشوں میں ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے۔ تعزیتی اجلاس

Aug 20, 2023

کراچی(ٹریڈ یونین) سینٸیر صحافی اور روزنامہ جسارت محنت کش پیج کے انچارج قاضی سراج العابدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی پریس کلب نے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،ناٸب صدر سہیل مشتاق، سیکریٹری شعیب خان ، پریس کلب کے سابق صدور اور سیکریٹریز اے ایچ خانزادہ،امتیاز فاران ،مقصود یوسفی ،کے یوجے دستور کے صدر ناصرخلیل نے اپنے خطاب میں قاضی سراج کی صحافتی خدمات بلخصوص ٹریڈ یونین کے لیے انکی کاوشوں کو سراھا۔ رہنماوں نے کہا کہ قاضی سراج نے جسارت کو ملک بھر کے محنت کشوں میں متعارف کرایا۔ جسارت کے ایڈیٹرمظفر اعجاز نے کہا کہ قاضی سراج ہمیشہ مزدورں کی کوریج کے لیے کوشاں رہے انھوں نے مختلف خیالات اور مختلف نظریات کے محنت کشوں کو جسارت کے محنت کشوں کے صفحہ پر برابر کی کوریج دی۔ ہفت روزہ ٹریڈ یونین کے چیف ایڈیٹر شاہد غزالی نے کہا کہ قاضی سراج میرے استاد تھے ۔وہ راٸٹ اور لیفیٹ کے مزدوروں میں کوٸی تفریق نہیں رکھتے تھے انھوں نے دونوں نظریات کے محنت کشوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ تمام نظریات کے لوگ قاضی سراج کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ معروف مزدور رہنما اور پیپلز لیبر بیورو کے رہنما حبیب الدین جنیدی نے قاضی سراج کی خدمات کو سراھاتے ہوٸے کہا ان کو مدتوں نہیں بھلایا جاسکے گا۔ سابق افسر تعلقات عامہ ای او بی آٸی اسرار ایوبی نے قاضی سراج کی محنت کشوں کے لیے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ ان جیسے لوگ دنیا میں کم کم ہوتے ان کی کمی کو مشکل سے پورا کیا جاسکے گا۔ قاضی سراج العابدین کے صاحبزادے قاضی معاذ العابدین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد کے نقش و قدم چلتے ہوٸےمحنت کشوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سینٸر صحافی مقصود یوسفی نے دعا کراٸی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *