My Trade Union

سیسی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال ملازمت پر بحال، ھاٸی کورٹ کا حکم
URDU

سیسی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال ملازمت پر بحال، ھاٸی کورٹ کا حکم

Aug 23, 2023

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی) سیسی آفیسر ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال کو سندھ ہائیکورٹ نے تمام واجبات کے ساتھ بحال کردیا اور فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق کرپشن کی نشاندھی پر ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔ گزشتہ چار سال سے مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ندرت بلند اقبال کی ملازمت کو سندھ ہائیکورٹ نے تمام مراعات کے ساتھ بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یاد رہے سیسی کے آڈٹ آفیسر ندرت بلند اقبال، نیب کے دو مقدمات میں سندھ سوشل سیکورٹی کے کرپٹ افسران کے خلاف انکوائری کرنے اور بطور انکوائری آفیسر گواہ کے طور پیش پر سیسی کی کرپٹ انتظامیہ ان کے سخت خلاف تھی۔ جس کے نتیجہ میں پہلے انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیجاتی رہیں اور پھر جولائی 2019 میں انھیں جعلی ڈگری کے جھوٹے الزامات لگا کر نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ جب ہائیکورٹ نے ان کی تعلیمی اسناد کی خود تصدیق کی تو وہ تمام اسناد درست نکلیں۔ گریڈ 17 کے آڈٹ آفیسرز ندرت بلند اقبال گزشتہ چار سال سے اپنے مقدمہ کی پیروی کررہے تھے اور اس دوران ان کی ریٹائرمنٹ بھی ہوگئی، آج پٹیشن نمبر 4789/19 میں محترم ججز نے نہ صرف بحال کردیا ہے ساتھ ہی سیسی کی انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ انھیں تمام واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں۔ اس خبر سے سیسی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک قابل اور ایماندار افسر کو تاخیر سے ہی سہی انصاف تو مل گیا۔ اور حق اور سچ کی جیت ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *