My Trade Union

سینٸیر صحافی جان محمدل مہر کے قتل کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں کا احتجاج۔۔ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
URDU

سینٸیر صحافی جان محمدل مہر کے قتل کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں کا احتجاج۔۔ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Aug 26, 2023

نگران وزیر داخلہ کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری سمیت تمام مطالبات کی منظوری اور یقین دھانی پر وزیراعلیٰ ہاوس پر دھرنا موخر

ہم رینجرز کا آپریشن کرکے کچے سے تمام ملزمان کو گرفتار کریں گے۔ نگران وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹاٸرڈ حارث نواز

مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد خورشید عباسی خالد کھوکھر ، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب خان، کے ٹی این کاوش گروپ کے وحید راجپر ، رشید میمن ، وحید سیال، سینئر صحافیوں مظہر عباس ،اے ایچ خانزادہ ، امتیاز خان فاران، اقبال ملاح، اور دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی) سکھر میں دو ہفتے قبل شہید ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف سندھ بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں ھفتے کے سندھ بھر سے آٸے ہوٸے صحافیوں نے کراچی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا۔ صحافیوں نے جان محمد مہر کے قتل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ نگران وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی صورت میں صحافیوں نے وزیر اعلی ہائوس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد خورشید عباسی خالد کھوکھر ، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب خان، کے ٹی این کاوش گروپ کے وحید راجپر ، رشید میمن ، وحید سیال، سینئر صحافیوں مظہر عباس ،اے ایچ خانزادہ ، امتیاز خان فاران، اقبال ملاح، اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے وزیر اعلی ہائوس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ اس دوران صحافیوں کی ایکشن کمیٹی نے نگران وزیر اعلی سندھ برگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز سے مذاکرات کیئے ، بعد ازاں وزیر داخلہ نے کراچی پریس کلب پہنچ مظاہرین کے ٹرک پر سوار ہوکر خطاب کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں دو ہفتے کی مہلت دی جائے ہم رینجرز کا آپریشن کرکے کچے سے تمام ملزمان کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ غفلت پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کو ہٹایا گیا ہے مقدمے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کر رہے ہیں اور جی آئی ٹی تبدیل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہید جان محمد مہر کے ورثاء کو سکھر میں آج ایک کروڑ روپے کا چیک موصول ہو چکا ہے اور ورثاء کو پولیس کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ حکومت کو صحافیوں کے تمام مطالبات منظور ہیں۔ جس کے بعد صحافتی قائدین مظاہرہ پر امن طور پر منتشر کرنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *