My Trade Union

ای او بی آئی تازہ ترین خبر..اضافی پینشن ستمبر سے ملے گی   EOBI
URDU

ای او بی آئی تازہ ترین خبر..اضافی پینشن ستمبر سے ملے گی EOBI

Aug 30, 2023

نوٹیفکیشن میں غیر معمولی تاخیر پنشن میں تاحال اضافہ نہ ہوسکا،جلد ہی علیحدہ سے دو ماہ کے بقایاجات جات کی ادائیگی کا امکان!

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی) حکومت کی تبدیلی کے باعث وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کی جانب سے EOBI پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن غیر معمولی تاخیر سے جاری ہونے کے نتیجہ میں اس ماہ بھی پنشن میں اضافہ ممکن نہ ہوسکا ۔ EOBI کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان، اسرار ایوبی نے EOBI کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت نے کافی تاخیر سے 17 اگست کو پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ جس کے باعث اضافہ شدہ پنشن کی تیاری کے لئے عملہ کو مناسب وقت نہیں مل سکا ۔ کیونکہ EOBI کے مقررہ طریقہ کار (SOP) کے مطابق ملک بھر کے 39 ریجنل دفاتر سے نئے پنشنرز کا مکمل ڈیٹا موصول ہونے اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہر ماہ کی دس تاریخ تک پنشن کو حتمی شکل دی جاتی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد پنشن فنڈز بینک الفلاح کو منتقل کئے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے حالیہ قومی بجٹ میں EOBI پنشن 8500 روپے سے اضافہ کرکے 10000 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا تھا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ EOBI کی انتظامیہ کو بزرگ پنشنرز کی مشکلات کا احساس ہے اور اس سلسلہ میں جلد ہی علیحدہ سے دو ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ مزید برآں EOBI نے ملک بھر میں اپنے چار لاکھ سے زائد پنشنرز میں پنشن تقسیم کرنے کی غرض سے بینک الفلاح کو تقریباً 3 ارب 94 کروڑ روپے کی رقم فراہم کردی ہے ۔ لہذاء پنشنرز یکم ستمبر سے حسب معمول اپنے EOBI پنشن اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ اپنی پنشن وصول کرسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *