My Trade Union

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی سے متعلق حکم امتناع کو برقرار رکھتے ہوٸے   توسیع کردی۔
URDU

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی سے متعلق حکم امتناع کو برقرار رکھتے ہوٸے توسیع کردی۔

Aug 30, 2023

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی ) سندھ ہائیکورٹ میں نوکریوں پر پابندی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالتی حکم امتناع کے بعد اپوائنٹمنٹ کی تفصیلات پیش کیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ پچھلی تاریخوں میں اپوائنٹمنٹ لیٹر بنائے گئے اور دس دن, رات دن یہ کام ہوتا رہا ہم نے ان تمام حقائق سے آج عدالت کو آگاہ کیا ہے۔ ہم نے 100 صفحات پر مشتمل مزید ثبوت آج جمع کروانے ہیں۔۔ اس دوران فروغ نسیم نے نئے چیف سیکرٹری سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا وہ اس دوران انکوائری کر کے عدالت کو اصل حقائق سے آگاہ کریں, اے جی پی آر کو تنخواہیں اور مراعات روکنے کا حکم دیا جائے کیونکہ انہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے اسی لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور تمام غیر قانونی بھرتیوں کو کے اپائنٹمنٹ کو منسوخ کیا جائے اور ازسرنو میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں،
عدالت نے استفسار کیا کہ کسی ادارے سے کوئی جواب موصول ہوا ہے سندھ حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کسی بھی فریق کو نوٹس اور درخواست کی کاپی نہیں ملی ۔۔۔ عدالت نے ہدایت کی جن فریقین کو نوٹس موصول نہیں ہوئے وہ تین دن میں نوٹس کی تعمیل کریں۔۔۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے جمع دستاویزات کا ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *