My Trade Union

سینٸر صحافی ادریس بختیار کی زندگی پر دستاویزی فلم کا اجرا کل ہوگا، ریاض عاجز کی ایک خوبصورت کاوش
URDU

سینٸر صحافی ادریس بختیار کی زندگی پر دستاویزی فلم کا اجرا کل ہوگا، ریاض عاجز کی ایک خوبصورت کاوش

Sep 4, 2023

تقریب کی صدارت سینٸر صحافی پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس جبکہ سینٸر صحافی روزنامہ نٸی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی مہمان خصوصی اور میزبان پروفیسر شفیع ملک ہوں گے۔

کراچی (ٹریڈ یونین ) سینٸر صحافی ادریس بختیار کی زندگی پر دستاویزی فلم کا اجرا منگل 5 ستمبرکو وی ٹرسٹ ہال گلشن اقبال میں ہوگا ۔ اس حوالےسے تقریب کی صدارت سینٸر صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس کریں گے جبکہ سینٸر صحافی روزنامہ نٸی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی مہمان خصوصی ہوں گے۔ دستاویزی فلم کے ڈاٸریکٹر اینڈ پروڈیوسر، ہفت روزہ ٹریڈ یونین پاکستان کے ایڈیٹر سینٸیرصحافی ریاض عاجز ہیں جنھوں نے اس دستاویزی فلم میں ادریس بختیار کی زندگی پر ایک بہترین رپورٹ بناتے ہوٸے ان کے قریبی دوستوں سے انکے تاثرات کو خوبصورتی سے فلمبند کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں جن صحافیوں نے اپنے تاثرات دیٸے ہیں ان میں سینٸیر صحافی ظفر عباس، وسعت اللہ خان ، حسن علی ،اے ایچ خانزادہ ، امتیاز فاران ، افضل بلوچ ،رفعت سعید اور شفیق پراچہ سمیت متعدد شخصیات شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام ہفت روزہ ٹریڈ یونین اور پاکستان ورکرز ٹریننگ اینڈ ایجوکشن ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ باباٸے مزدور وی ٹرسٹ کے چیٸرمین پروفیسر شفیع ملک تقریب کے میزبان ہوں گے۔ دعوت نامے ارسال کر دیے گیے ہیں جس میں مہمانان گرامی سے بھر پور شرکت کی استدعا کی گٸی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *