My Trade Union

ادریس بختیار کی زندگی پر ریاض عاجز کی دستاویزی فلم کی تقریب رونماٸی
URDU

ادریس بختیار کی زندگی پر ریاض عاجز کی دستاویزی فلم کی تقریب رونماٸی

Sep 5, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینٸر صحافی تجزیہ نگار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل مظہر عباس نے سینٸر صحافی ادریس بختیار کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ وہ اپنے جونیٸر صحافیوں کے لیےایک استاد کا درجہ رکھتے تھے میں نے خود ان سے خبر بنانا سیکھی۔ وہ منگل کی شام وی ٹرسٹ میں سینٸیر صحافی ادریس بختیار کی زندگی پر بناٸی جانے والی ایک دستاویزی فلم کی رونماٸی کے موقع پر صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ ادریس بختیار کی زندگی پر دستاویزی فلم کے ڈاٸریکٹر اورپروڈیوسر سینٸر صحافی ریاض عاجز ہیں ۔ تقریب کا اہتمام ہفت روزہ ٹریڈ یونین پاکستان اور وی ٹرسٹ نے کیا تھا۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے نظریاتی اختلاف ضرور تھے لیکن وہ کبھی بھی ہماری صحافتی معاملات میں آڑے نہیں آٸے وہ ہمیشہ بزرگ اور دوست کی طرح محبت سے پیش آتے تھے وہ خبرکی اہمیت اور حساسیت کو جانتے تھے اور اصلاح کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔تقریب کے مہمان خصوصی روزنامہ نٸی بات کے ایڈیٹر مقصود یوسفی کا کہنا تھا کہ مجھے تو ادریس بختیار کا بندہ کہا جاتا تھا وہ بہت مشفق اور ہمدرد انسان تھے اور چھوٹے بڑے سب کا مان رکھتے تھے۔ وی ٹرسٹ کے چیٸرمین پروفیسر شفیع ملک نے کہا کہ ادریس بختیار کی فیملی ہماری پڑوسی رہی ہے ان کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ وہ ایک ایماندار اور پروفیشنل صحافی تھے ۔پروفیسر شفیع ملک کاکہنا تھا کہ آج کل تو اعلی تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ نوجوان پریشان ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں ملک اور ملک سے باہر ان کے لیے ملازمت کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔صحافیوں کو ان حالات پر بھی اپنا قلم اٹھانا چاہیے۔ ادریس بخیتار کے بھاٸی ابرار بختیار نے ریاض عاجز کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ انھوں نے بڑے بھاٸی کی زندگی پر ڈاکومنٹری بنا کرہمارے دل جیت لیے انھوں نے کہاکہ ادریس بھاٸی نے زندگی میں پیسہ نہیں عزت کماٸی اور وہ ہم سب کو بھی یہی تعلیم دیتے تھے۔ ریاض عاجز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتےہوٸے کہا کہ میں کٸی اہم شخصیات کی زندگی پر دستاویزی فلم بنا چکا ہوں ادریس بختیار بھی ایک ایسی شخصیت تھی جن کی خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت تھی اور وہ کوشش میں نے کی ۔ای اوبی آٸی کے سابق افسر تعلقات عامہ اور سوشل سیفٹی نیٹ ورک کے چیٸرمین اسرار ایوبی نے ادریس بختیار کو خراج عقیدت منظوم کلام سے پیش کیا۔ تقریب سے حبیب الدین جنیدی، عطا تبسم،کامریڈ وارث رضا،طارق شاداب ، رفعت سعید،عابد حسین،خلیل ناصر نے خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت ہفت روزہ ٹریڈ یونین کے چیف ایڈیٹر شاہد غزالی نے کی۔تقریب کے آغاز میں ادریس بختیار کی زندگی پر دستاویزی فلم دکھاٸی کی جس کو مہمانوں نے بہت سراھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *