My Trade Union

مہنگاٸی کا طوفان۔۔ محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر۔ اب دال سبزی بھی نہیں کھا سکتے۔رہنماوں کا شدید ردعمل
URDU

مہنگاٸی کا طوفان۔۔ محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر۔ اب دال سبزی بھی نہیں کھا سکتے۔رہنماوں کا شدید ردعمل

Sep 9, 2023

گذشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8 ، چینی 6.7، لہسن 4.6، گڑه 3.6 اور دال مونگ 3.5 فیصد مہنگی ہوٸی۔اس کے علاوہ ایک ھفتے میں پیاز 3.4 فیصد،دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2،ایل پی جی 5.1،اور پیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چکن 3.2 فیصد،پانچ لیٹر کوکنگ آٸل ایک فیصد سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیا کی قیتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمتوں میں کمی ہوٸی۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) ملک میں مہنگاٸی کا طوفان رکا نہیں ۔پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ہوشربا مہنگاٸی کا جن ابھی بھی بے قابو ہے نگران حکومت مہنگاٸی روکنے میں ناکام ہوگٸی۔ ملک بھر میں مہنگاٸی کا رجحان بدستور جاری ہے ۔غریب اور متوسط طبقہ کے لیے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوگیا۔ غریب محنت کش طبقہ اس مہنگاٸی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔محنت کش تنظیموں نے مہنگاٸی کے اس طوفان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ اگر اس کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوں گے جبکہ روزانہ غریب عوام کی جانب سے خود کشیوں کی خبریں آرہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگاٸی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگاٸی 26.32 فیصد ہوگٸی ہے۔ ملک میں مہنگاٸی سے سب سے زیادہ متاثر 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپےماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا۔اس طبقے کے لیٸے مہنگاٸی کی شرح 29.41 فیصد رہی۔ گذشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8 ، چینی 6.7، لہسن 4.6، گڑه 3.6 اور دال مونگ 3.5 فیصد مہنگی ہوٸی۔اس کے علاوہ ایک ھفتے میں پیاز 3.4 فیصد،دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2،ایل پی جی 5.1،اور پیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں چکنائی 3.2 فیصد،پانچ لیٹر کوکنگ آٸل ایک فیصد سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیا کی قیتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمتوں میں کمی ہوٸی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *