My Trade Union

اعظم چوہدری پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔ بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج
URDU

اعظم چوہدری پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔ بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج

Sep 18, 2023

بہاولنگر(ٹریڈ یونین ) پی ایف یو جے کے مرکزی صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی کال پر بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کی جانب سے لاہور پریس کلب کے صدر اور پی ایف یو جے کے رہنما اعظم چوہدری کے گھر پر حملے اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی رہنماوں طارق حفیظ، مرزا کامران، قاسم علی شیخ، فہد شفیق، محمد احمد چوہدری، تنویر احمد صابری، رانا ثاقب سلیم، شیخ یاسین، مفتی نصراللہ خان، علی رضا خان، شیخ یاسین، وقاص فریدی، طاہر کریم خان، احمد رضا و دیگر کا کہنا تھا کہ اعظم چوہدری پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کا تعین کرتے ہوئے کیفرکردار کو پہنچایا جائے بعدازاں پریس کلب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی صحافی رہنماوں نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو حراساں کیے جانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعظم چوہدری سمیت تمام صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *