My Trade Union

اعظم چوہدری کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد،  18 ستمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا
URDU

اعظم چوہدری کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد، 18 ستمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا

Sep 18, 2023

لاہور (ٹریڈ یونین) لاہور پریس کلب کے صدر اور پی ایف یو جے کے رہنما اعظم چوہدری کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انکے صاحبزادے کو شدید زخمی کردیا پی ایف یو جے نے واقعہ کی مذمت اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوٸے 18 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفید ڈالے میں نامعلوم افراد نے اعظم چوہدری کے گھر آ کر بیل دی اعظم چوہدری صاحب کا بیٹا باہر نکلا تو اس سے اعظم چوہدری صاحب کے متعلق پوچھا اس نے بتایا کہ وہ گھر نہیں ہیں جس پر انہوں نے زبردستی گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور ان کو روکنے پر ان کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، محلہ داروں کے اکھٹے ہونے پر نامعلوم افراد ڈالے میں بیٹھ کر چلے گئے پی ایف یو جے کے صدرہ جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوٸے کہا کہ اعظم چوہدری نا صرف لاہور پریس کلب کے صدر ہیں بلکہ پی ایف یو کے کے اہم رہنما بھی ہیں ان کے گھر پر اور ان کے بیٹے پر حملہ اور ان کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو گرفتار کریں ورنہ ملک بھر میں شدید احتجاج ہو گا ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رہنما حسن عباس ، صدر اعجاز احمد ،جنرل سیکریٹری عاجز جمالی ، سعید جان بلوچ ، شہر بانو ،شاہد غزالی،ناصر شریف ،اکبر جعفری، نصرت اقبال، غلام مصطفی، رافع فاروقی، منیر ساقی ،راہب گاہو ،بچل لغاری نے اعظم چوہدری کے گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوٸے کہا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔أنھوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جاٸے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس،گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس،خانیوال یونین آف جرنلسٹس،گجرات یونین آف جرنلسٹس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس،حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس، ٹنڈو الہ یار یونین آف جرنلسٹس ،سکھر یونین آف جرنلسٹس،گھوٹکی یونین آف جرنلسٹس،شکار پور یونین آف جرنلسٹس، اور دیگر یونٹ نے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *