My Trade Union

”  سلام سی آر شمسی  ” دوسری برسی پر صحافی رہنماوں کی جانب سے خراج عقیدت
URDU

” سلام سی آر شمسی ” دوسری برسی پر صحافی رہنماوں کی جانب سے خراج عقیدت

Sep 20, 2023

اسلام آباد( ٹریڈ یونین )    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور ) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور )کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لائبریری ہال میں سینئر صحافی سی آر شمسی کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل احمد ،کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نوازراجہ،طارق عثمانی، اسلم خان، سجاد اظہر، ایوب ناصر، اقبال جعفری، رشید ملک، افتخار مشوانی ، عبدالقدوس، راحیل نواز سواتی، فیاض چوہدری، عادل شاہ، ارشد عزیز اور دیگر نے خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی حقیقی اور سچی جدوجہد کو سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سی آر شمسی کی موت نے بہت بڑا خلا پیدا کر دیا ہے پاکستان میڈیا انڈسٹری کے صحافی اور ورکرز ایک مخلص نڈر ٹریڈ یونین لیڈر سے محروم ہو گئی ہے اور افسوس اس بات کا ہے اور یہ ہمارا قومی المیہ بھی ہے کہ ہم جیتے جی ایسے نگینوں اور ہیروں کی قدر نہیں کرتے، آج ہم سب اقرار کرتے ہیں کہ سی آر شمسی میڈیا ورکرز کا ہیرو اور بے لوث عظیم رہنما تھا جس نے پوری زندگی ایک سچے کاز کے لیے جنگ لڑی وہ لوگوں کے لیے ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا عملی نمونہ تھا وہ آزادی اظہار رائے کی بات کرتا تھا، وہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے سڑکوں اور چوراہوں پر ظالم درندے سفاک حکمرانوں کے غضب کا نشانہ بنتا رہا لیکن اپنے نظریے پر قائم جمہوریت سے لوگوں کے حقوق کا راستہ مانگتا مانگتاچپکے سے رخصت ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *