My Trade Union

لاہور پریس کلب کےصدر اعظم چوہدری کے گھر پر حملہ اور بیٹے پر تشدد کے خلاف ملک بھر میں احتجاج
URDU

لاہور پریس کلب کےصدر اعظم چوہدری کے گھر پر حملہ اور بیٹے پر تشدد کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

Sep 20, 2023

حملہ آوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وزیر اعلی ہاوس پنجاب پر دھرنا دیں گے۔ لاہور کے علاوہ بہاولنگر, بہاولپور, خانیوال, کوئٹہ, کراچی, سکھر, ٹنڈو الہ یار, حیدر آباد, ڈیرہ غازی خان, ملتان, فیصل آباد, گوجرانولہ, سرگودھا, فیصل آباد, اسلام آباد اور گجرات کی یو جیز کے مظاہرے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے اور ان کے بیٹے پر کئے گئے تشدد کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ لاہور پریس کلب میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے پنجاب حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کے روز وزیر اعلی ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی کال پر لاہور کے علاوہ بہاولنگر, بہاولپور, خانیوال, کوئٹہ, کراچی, سکھر, ٹنڈو الہ یار, حیدر آباد, ڈیرہ غازی خان, ملتان, فیصل آباد, گوجرانولہ, سرگودھا, فیصل آباد, اسلام آباد اور گجرات میں احتجاج کیا گیا۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل یونینز اور مرکزی عہدیداران نے کہا کہ صحافیوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے کیونکہ ایک پر حملہ سب پر حملہ کے مترادف ہے۔ ہم لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور ان کے اہلخانہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےمرکزی قائدین کی کال پر لاہور پریس کلب میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم, سیکرٹری لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدلمجید ساجد, پی یو جے, فوٹو جرنلسٹس یونین, کیمرہ مین یونین اور سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی اس واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ پی ایف یو جے کے سیکرثری جنرل رانا محمد عظیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اعظم چودھری کے گھر پر نہیں بلکہ تمام صحافیوں پر اور آزادئی صحافت پر حملہ ہے جس پر تمام لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقرہ ہوئے تین دن گزر گئے مگر اس واقعہ میں ملوث ملزمان ابھی سامنے نہیں آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب برداشت سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تین دن کی مزید مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر جمعرات تک ملزمان گرفتار نہ کئے گئے جمعہ کے روز وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب اور تمام یونین کے لیڈرز نے کہا کہ تمام یونین کے دھڑے اکٹھے ہیں اور متحد ہیں لہذا لاہور کے صحافیوں کو کمزور نہ سمجھا جائے اور ہمیں پر امن احتجاج سے آ گے نہ بڑھنے دیا جائے اور اعظم چودھری کے گھر پر حملہ کے ملزمان فوری پکڑے جائیں۔ ورنہ مرکزی لیڈرشپ کی کال پر دمام دم مست قلندرز ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *