My Trade Union

صحافیوں کا معاشی قتل عام۔۔۔ روزنامہ دنیا نیوز سے صحافیوں سمیت 95 فیصد اسٹاف کو برطرف کردیا گیا
URDU

صحافیوں کا معاشی قتل عام۔۔۔ روزنامہ دنیا نیوز سے صحافیوں سمیت 95 فیصد اسٹاف کو برطرف کردیا گیا

Sep 21, 2023

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی )     روزنامہ دنیا نیوز کراچی سے صحافیوں 90 فیصد اسٹاف کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ دنیا نیوز کے اسٹاف کو اس وقت انتہاٸی تکلیف دہ دھچکہ لگا جب وہ شام کےوقت اپنے معمول کے تحت دفتر پہنچے تو انھیں یہ خبر دی گٸی کہ 90 فیصد اسٹاف کو فارغ کرہ دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق روزنامہ دنیا نیوز کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے ۔ صحافی تنظیموں نے دنیا نیوز کے اس اقدام کو صحافیوں کا معاشی قتل عام قراردیتے ہوٸے اس اقدام کی شدید مزمت کی ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ دنیا نیوز کراچی سے 90 فیصد ملازمین کی برطرفیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روزنامہ دنیا نیوز کے ملازمین کو اچانک بتایا گیا کہ اخبار کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے اس وجہ سے اسٹاف کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ کے یو جے نے اس عمل کو صحافیوں اور ورکرز کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے دنیا اخبار کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *