My Trade Union

پاکستان مزدور محاذ راولپنڈی کی تنظیم سازی  کا أغاز
URDU

پاکستان مزدور محاذ راولپنڈی کی تنظیم سازی کا أغاز

Sep 30, 2023

اسلام آباد(ٹریڈ یونین )      پاکستان مزدور محاذ راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت عباس شاہ صدر پاکستان مزدور محاذ راولپنڈی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محاذ کی سیکریٹری جنرل شوکت علی چوھدری ۔ سیکریٹری انفارمیشن پاکستان مزدور محاذ پنجاب بیگم شمیم چوھدری ۔ جنرل سیکریٹری پاکستان مزدور محاذ راولپنڈی اکرم بندہ اور مزدومحاذ کی رہنما ثمینہ شیخ نے شرکت کی ۔
اجلاس میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے أرگناٸزر اختر حسین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سمیت LDF کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں پر مہنگاٸ اور بے روزگاری کے خلاف نکالی گٸی پرامن احتجاجی ریلی نکالے پرجو جھوٹے مقدمات قاٸم کیے گے ان مقدمات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
محاذ کے رہنماوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت فوری طور پر بجلی گیس چینی ۔دواہیں اور اشیا خردونوش کی قیمتوں کو کم کرے ۔ اشرافیہ کو دی جانے والی اربوں روپے کی مراعات کو ختم کرے ۔ Ipps کے ساتھ کیے گے معاہدوں کو ختم کر کے Ipps کو قومی ملکیت میں لیا جاے ۔ قومی اداروں واپڈا ۔PIA. سول ایوی ایشن سمیت دیگر اداروں کی نج کاری کی بجاے ان اداروں کو منافع بخش بنیادوں پر چلانے کی منصوبہ بندی کی جاے ۔ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اور قباہلی نظاموں کو ختم کر کے زمین کی از سر نو تقسیم کرتے ہوے زمیں بے زمین مزارعین اور ہاریوں میں تقسیم کی جاے ۔ملکی صنعت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کی جاے۔ تعلیم کے اخراجات کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاے ۔ میڑک تک تعلیم کو لازمی اور فری کیا جاے ۔ محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جاے ۔ IMF جیسے سامراجی مالیاتی اداروں کے چنگل سے ملکی معیشت کو أزاد کرانے کی منصوبہ بندی کی جاے ۔
اجلاس کے شرکا نے لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ میں فعال کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا
اس کے علاوہ مزدور محاذ دادا امیر حیدر جدوجہد کمیٹی کی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
اجلاس میں راولپنڈی میں پاکستان مزدورمحاذ کی تنظیم سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *