My Trade Union

وفاقی اور صوبائی ایوانوں  میں مزدوروں کی نشستیں مختص کی جائیں ۔ نجیب احمد مزدور و سماجی رہنما
URDU

وفاقی اور صوبائی ایوانوں میں مزدوروں کی نشستیں مختص کی جائیں ۔ نجیب احمد مزدور و سماجی رہنما

Oct 12, 2023

جب پارلیمنٹ میں محنت کشوں کے حقوق کی بات ہو تو وہاں ان کے مسائل کے حل اور محنت کشوں کی نمائندگی ضروری ہے تاکہ مزدور دوست قوانین بن سکیں ملک میں صنعتی انقلاب اسی وقت ممکن ہے

ہیوسٹن (ٹریڈ یونین نیوز )    معروف مزدور اور سماجی رہنما نجیب احمد نے پاکستان میں محنت کشوں کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ امحنت کشوں کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں ہمیشہ ہر سیاسی جماعت اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کرتی ہے مگر حقیقی معنوں میں مزدوروں کے حقوق پر کوئی ٹھوس اقدامات سامنے نہیں آتے جیسا کے مزدور پالیسی موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا مزدور رہنما بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد نہیں ہیں آجر اور مزدور کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس لئے رہتی ہے کے محنت کش کی اجرت کا کوئی معیار نہیں ہے مالکان مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں ہر سطح پر مزدوروں محنت کشوں کا استحصال کیا جاتا ہے مگر زبانی جمع خرچ سے حقوق کی ادائیگی ممکن نہیں ہوسکتی لہٰذا وفاقی اور صوبائی ایوانوں میں مزدوروں کی نشستیں مختص کی جائیں کیونکہ جب پارلیمنٹ محنت کشوں کے حقوق کی بات کرے تو ان کے مسائل کے حل اور نمائندگی ہوسکے قوانین بن سکیں ملک میں صنعتی انقلاب اس وقت ممکن ہے جب محنت کش کو اسکی محنت کا صلہ ملے گا تحفظ ملےگا معیشت کی کامیابی کے لیے مزدور اس کی چابی ہوتا ہے اب سیاسی نعرے بازی کی نہیں محنت کشوں کی حقیقی نمائندگی کے لئے مزدوروں کی ایوانوں میں مخصوص نشستیں مختص کریں مزدور پالیسی پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *