My Trade Union

ٹریڑ یونین کے عروج و زوال پر دستاویزی فلم بنا کر ایک نٸی بحث کا آغاز کیا گیا ہے ، مزدور رہنماٶں کا خطاب
URDU

ٹریڑ یونین کے عروج و زوال پر دستاویزی فلم بنا کر ایک نٸی بحث کا آغاز کیا گیا ہے ، مزدور رہنماٶں کا خطاب

Oct 14, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )     معروف مزدور رہنما پیپلز لیبر بیورو کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ ہر بندہ بشر سے غلطیاں ہوتی ہیں بھٹو صاحب سے بہت سی غلطیاں ہوٸی ہوں گی لیکن اگر ایمانداری سے تجزیہ کیا جاٸے تو ذوالفقار علی بھٹو کا دور محنت کشوں کا سنہری دور تھا ۔وہ مقامی ہال میں سینٸیر صحافی ڈاٸریکٹر پروڈیوسر ریاض عاجز کی جانب سے بناٸی گٸی پاکستان میں ٹریڈ یونین کے عروج وزوال پر بناٸی گٸی دستاویزی فلم کی تقریب رونماٸی صدارتی خطاب کررہے تھے ان کا کہنا تھا ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ ٹریڈ یونین کو دوبارہ کیسے بام پر لایا جاٸے انھوں نے کہا کہ اب ہر شعبے کی ایک یونین یعنی سیکٹرول سطح پر یونین بننا چاہیے۔ مہمان خصوصی سیکریٹری جنرل متحدہ لیبر فیڈریشن مختار حسین اعوان نے ٹریڈ یونین کی تاریخ پر بہترین دستاویزی فلم بنانے پر انھیں مبارک باد پیش کی۔ انھوں نےکہا کہ مایوسی کی باتیں مناسب نہیں ساری این جی اوز غلط نہیں کرامت علی سمیت بہت سی این جی اوز محنت کشوں کے لیے بہتر کام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مزدور رہنماوں کو پلانٹ لیول کے بجاٸے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔ پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ صنعت کار محنت کشوں کی سرگرمیوں کو کچل دیتا ہے اسی طرح اخبار اور ٹی وی کے مالکان صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہیں
مزدور رہنما منظور رضی نے کہا کہ ریاض عاجز اور شاہد غزالی نے محنت کشوں کی تاریخ پر ایک بہترین فلم بناٸی ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ اس دور میں ٹریڈ یونین کیوں پنپ نہیں رہی۔تقریب سے نایاب علی، قمر الحسن ، وکیل خان سواتی ، اختر حسین ایڈوکیٹ، حسین بادشاہ،کرنل ریٹاٸرڈ مختار بٹ، نے بھی خطاب کیا ۔دستاویزی فلم کے ڈاٸریکٹر ریاض عاجز اور ھفت روزہ ٹریڈ یونین کے چیف ایڈیٹر شاہد غزالی نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں شرکا کو 40 منٹ پر محیط ڈاکو منٹری دکھاٸی گٸی جسے شرکااورمزدور رہنماوں نے بہت سراھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *