My Trade Union

ریلوے کو گہری سازش کے تحت نجکاری کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ریل مزدور محاذ
URDU

ریلوے کو گہری سازش کے تحت نجکاری کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ریل مزدور محاذ

Nov 1, 2023

ریلوے انتظامیہ ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ ھڑپ کرچکی ہے۔تنخواہوں کی فوری اداٸیگی نہ کی گٸی تو تاریخ ساز احتجاج ہوگا نسیم راٶ

کراچی(ٹریڈ یونین)     ریل مزدور محاذ پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس گزشتہ روز سٹی اسٹیشن کراچی میں منعقد کیا گیا مرکزی رہنما محمد نسیم راٶ، منظور احمد ملاح، امیر بخش بلوچ، سید شاھد اقبال، عبدالحمید بلوچ، وحید اسلم، غلام نبی برڑو، مظہر علی شاہ، امجد خان، شکیل اعوان، کامران خان، و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے ملازمین کی عزت داٶ پر لگا کر رکھ دی ہے اور مظاہرین سے وعدہ وفا کرنے کے بجاۓ لولی پاپ سے کام لیا جارہا ہے جس کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے کہ ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی فی الفور اداٸیگی کی جاۓ اور ماہ اکتوبر کی تنخواہیں وقت مقرر پر جاری نہ کی گٸی تو 11 نومبر کو منعقد ہونے والے آٸندہ اجلاس میں اہم فیصلے کیۓ جاٸیں گے اور ملازمین کی تنخواہوں کے سلسلے میں بھرپور تاریخ ساز احتجاج ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ریلوے کو جائزگرانٹ جاری کرے تاکہ ملازمین کے مساٸل حل ہوسکیں، مقررین نے کہا کہ ریلوے حکام نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ریلوے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہیں ھڑپ کی ہیں، اس وقت جو تنخواہیں دی جا رہی ہیں وہ پچھلے ماہ ستمبر والی ہیں، جبکہ ماہ اکتوبر کی تنخواہیں بھی ڈیو ہو چکی ہیں اور یہ اجلاس ای،آر،پی سسٹم کو مکمل رد کرتا ہے اور اس سسٹم کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اعظم خان سواتی نے باہر کے لوگ بٹھا کر ریلوے پر بوجھ ڈالا جو ابھی تک جاری ہے، اور اسکی اصلاحات نے ریلوے کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے، چیئرمین ریلوے ایک مکمل ناکام آفیسر ہے، اسکو لیپ ٹاپ اور ریلوے میں لابنگ کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں ہے، ریلوے کو اس دور میں جس طرح کی آمدن ہونی چاہیے وہ نہیں ہو رہی ہے، جبکہ چالیس فیصد کرائے بڑھنے کے باوجود یہ حال ہے، چیئرمین ریلوے سینئر جنرل مینیجر کو بھی کام کرنے نہیں دیتا ہے ہر کام میں ٹانگ اڑاتا ہے، جو کام چیئرمین کا ہے ہی نہیں، ڈاٸریکٹر ای،آر،پی کی ماہانہ تنخواہ آٹھ لاکھ روپے ہے جس نے ملازمین کی تنخواہوں کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، بلا جواز تنخواہیں اسکی کار گزاری ہے، ریلوے کے محنت کش اگلے احتجاج کی بھرپور اور مکمل تیاری کریں ، یہ احتجاج بھی ملک گیر ہوگا، آخر میں انھوں نے کہا اگیگا نے اگر پینشن و دیگر مطالبات پر کال دی تو ریل مزدور محاذ پاکستان بھرپور شرکت کرے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *