My Trade Union

پاکستان ریلوے، ملازمین کی تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ،افسران کی شاہ خرچیاں عروج پر
URDU

پاکستان ریلوے، ملازمین کی تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں ،افسران کی شاہ خرچیاں عروج پر

Nov 9, 2023

کراچی (خصوصی رپورٹ )      پاکستان ریلوے میں دھرا معیار، ایک طرف ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں تو دوسری طرف افسران کے عیش و آرام کی دھوم ہے ، خبر کے مطابق ڈی، ایس کراچی کی رہائشگاہ پر ہر آنے والا ڈی، ایس لاکھوں روپے عیش و آرائش پر خرچ کر دیتا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین کے رہائشی کوارٹر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ہر آئے دن ملازمین کے فیملیز کے اوپر چھتوں کے ٹکڑے گرتے رہتے ہیں، جبکہ اس کے برعکس افسران کے آفیسوں اور رہائشوں کے لیے کوئی ریلوے کا خسارہ نہیں ہے، اسی ڈی، ایس ہائوس کو پہلے ڈی،ایس ارشد سلام خٹک نے کافی سارا کام کیا صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے رہائشی گھر میں میوزم کھول دیا، جو بعد میں اگلے ڈی،ایس حنیف گل نے آکر ختم کیا پھر حنیف گل نے بھی کافی خرچہ کیا، پھر مظہر شاہ نے موجودہ چیئرمین ریلوے نے بھی اپنی آسائشیوں کے لیے کافی خرچہ کیا، اور وقت پر کام نہ ہونے کی وجہ سے دو آئی او ڈبلیوز کو سبکدوش کیا ڈویژن سے ہی آئوٹ کیا ، پھر اطہر ریاض آئے انہوں بھی آفیس سے لیکر رہائشگاہ تک لاکھوں روپے خرچ کیے، اب ناصر خلیلی ڈی ایس کراچی ہیں انہوں نے آتے ہی پہلے دن اپنے آفیس کے لیے نئے اے،سی خریدے اور اب دس لاکھ کے قریب رہائشگاہ کے لیے پیسے منظور کروئے ہیں، یاد رہے کے یہ رہائشگاہ ایک محل نما ہے، اور یہاں ڈی، ایس چند ماہ سے زیادہ کا وقت نہیں گزارتے ہیں، پھر بھی انکے شوق قابل دید اور ان حالات میں لمحہ فکریہ ہیں ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *