My Trade Union

ریکٹ پاکستان کی جانب سے کوالٹی ڈے منایا گیا
URDU

ریکٹ پاکستان کی جانب سے کوالٹی ڈے منایا گیا

Nov 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر )
ریکٹ پاکستان کی جانب سے کوالٹی ڈے منایا گیا۔ تقریب میں مینوفیکچرنگ ڈاٸریکٹر نوید احمد، فیکٹری مینجر عابد ایان ،کوالٹی ہیڈ طارق زمان ،یونین کے جنرل سیکریٹری مختار حسین اعوان سمیت دیگر عہدیداران اور ورکرز نے بھی شرکت کی ۔مینوفیکچرنگ ڈاٸریکٹر نوید احمد نے کوالٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ کوالٹی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے لہذا اس پر کوٸی کمپروماٸز نہیں کیا جاسکتا ہمیں مزید بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ یونین کے جنرل سیکریٹری مختار حسین اعوان نے کمپنی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ کوالٹی کو برقرار اور اس میں مزید بہتری کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی ۔ریکٹ پاکستان کوالٹی میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے اور اس پر کوٸی سمجھوتہ نہیں کیا جاٸے گا ۔ آخر میں طارق زمان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں کوالٹی ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *