My Trade Union

ریلوے ،وقت پر تنخواہ نہ ملنا مزدوروں کیلیۓ عذاب بن گیا۔ 4 دسمبر کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع۔ ترجمان محاذ
URDU

ریلوے ،وقت پر تنخواہ نہ ملنا مزدوروں کیلیۓ عذاب بن گیا۔ 4 دسمبر کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع۔ ترجمان محاذ

Nov 28, 2023

کراچی(ٹریڈ یونین) ریل مزدور محاذ پاکستان کا ایک اجلاس گزشتہ روز کراچی سٹی اسٹیشن میں منعقد ہوا جس کی صدارت محاذ کے مرکزی صدر محمد نسیم راٶ نے کی اجلاس کا آغاز محمد صابر تنولی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اجلاس میں مرکزی رہنما منظور احمد ملاح، سیدشاہداقبال، عبدالحمید بلوچ، دلبر مگسی، مظہر علی شاہ، سید احسان علی، امجد خان، سکندر علی، صدیق ماٸکل اور دیگر رہنماٶں نے شرکت کی۔ ریل مزدور محاذ پاکستان کے مرکزی ترجمان نے آج کراچی میں قاٸدین کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اور ریلوے حکام ہمیں کڑوے گھونٹ پلانے کے درپے ہے، افسوس کہ ہمارے حکمران اور افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے، جبکہ ریلوے محنت کشوں کی حالت زار دیکھنے کے قابل ہے، دل خون کے آنسوں روتا ہے لیکن اربابِ اختیار کو کوئی پرواہ نہیں ہے، محاذ کے ترجمان نے کہا کے آج کے اجلاس میں کچھ کڑوے فیصلے کیۓ گئے ہیں جن کو حتمی شکل 4 دسمبر کو دی جائیگی، مرکزی ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پورے پاکستان کے قائدین سے مشاورت کی جائے گی، اور ورک ٹو رول پر غور کیا جا رہا ہے، کیونکہ کے اسٹاف کی شدید قلت نے باقی ماندہ ملازمین کو زہنی اور جسمانی مریض بنا دیا ہے، انتظامیہ ملازمین کا خون نچوڑ رہی ہے، اوپر سے تنخواہیں وقت پر نہ ملنا ایک دہرا عزاب بن چکا ہے، لہذا اسٹاف شارٹیج ، تنخواہیں بروقت ، ریٹاٸرڈ لوگوں کے بقایا واجبات، باقی ماندہ ملازمین کی اپ گریڈیشن، بجلی کی ناکس سپلائی، ریپیئر مٹیریل کی دستیابی نہ ہونا ایک گمبھیر مسائل ہیں، اجلاس نے اس تمام حالات کا ذمہ دار چیئرمین ریلوے کو قرار دیا اور یہ تنخواہوں کی وقت پر عدم ادائیگی، ریلوے کو ڈیو گرانٹ حکومت کی طرف سے نہ ملنا چیئرمین ریلوے کے فیلیوئر ہیں ، ان رہنماؤں نے سیپ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے اور مسائل کھڑے ہو چکے ہیں، آخر فیصلہ کیا گیا کہ آٸیندہ اجلاس 4 دسمبر کو 12 بجے دن کراچی سٹی اسٹیشن پر ہی منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *