My Trade Union

کمشنر سیسی کی ہاٸی کورٹ نے تنخواہ اسٹاپ کی تو سندھ حکومت نے سیکریٹری ورکرز ویلفیٸیر بورڈ کا اضافی چارج دیکر مزید نواز دیا۔
URDU

کمشنر سیسی کی ہاٸی کورٹ نے تنخواہ اسٹاپ کی تو سندھ حکومت نے سیکریٹری ورکرز ویلفیٸیر بورڈ کا اضافی چارج دیکر مزید نواز دیا۔

Nov 30, 2023

کراچی (رپورٹ شاہد غزالی)   ایک روز قبل 27 نومبر کو سندھ ایمپلاٸیزسوشل سیکورٹی کے کمشنر سلیم رضا کو ہاٸی کورٹ نے ملازمین اور افسران کے واجبات اور میڈیکل ایریز نہ دینے پر انکی تنخواہ اسٹاپ کرنے کے احکامات دیٸے تھے دوسرے روز 28 نومبر کو سندھ حکومت نے انھیں ورکرز ویلفیٸر بورڈ کے سیکریٹری کا اضافی چارج دے کر مزید نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سعید جمانی سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے جن کے پاس سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ کا اضافی چارج بھی ہے کو نجی امور کے باعث امریکہ کے دورہ کے لئے 17 یوم کی بیرون ملک رخصت منظور کی گئی ہے جس کا اطلاق 5 دسمبر 2023 تا 22 دسمبر 2023 سے ہوگا ۔ جو ان کا نام ای سی ایل میں موجود نہ ہونے اور کسی عدالت کو مطلوب ہونے سے مشروط ہے ۔ ان کی غیر موجودگی میں محمد سلیم رضا کمشنر سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ ہاٸی کورٹ نے کمشنر سیسی کی تنخواہ روکنے کے احکامات کے ساتھ 5 دسمبر کو عدالت میں بھی طلب کر لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *