My Trade Union

فیصلہ نہ ماننے پر سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو و دیگر کو نوٹس
URDU

فیصلہ نہ ماننے پر سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو و دیگر کو نوٹس

Dec 13, 2023

رپورٹ ۔۔شاہد غزالی     فیصلہ نہ ماننے پر سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو و دیگر کو نوٹس سندھ سوشل سیکورٹی کے ریٹائرڈ آفیسر ندرت بلند اقبال کو پینشن و دیگر واجبات فوری ادا کرنے کا حکم اگست 2023 کو سندھ ہائی کورٹ نے دیا تھا 19 دسمبر تک عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کمشنر سیسی سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گئی کراچی، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ اور جسٹس عدنان کریم میمن نے پٹیشن نمبر D-4789/19 میں سیسی آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن (SOWA) کے صدر اور آڈٹ آفیسر ندرت بلند اقبال کو غیر قانونی طور پر ملازمت سے برخاست کرنے کے اقدام کو چار سال بعد 21 اگست 2023 کو کالعدم (غیر قانونی) قرار دیتے ہوئے نا صرف انھیں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے بلکہ پینشن سمیت تمام واجبات فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات بھی دیئے تھے۔
گذشتہ دنوں مدعی ندرت بلند اقبال نے چیف جسٹس عقیل عباسی کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی کرپٹ اور متعصب انتظامیہ تین ماہ گزرنے کے باوجود عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی ہے۔
معزز عدالت نے کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو سمیت دیگر متعلقہ افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے واجبات و پینشن کی ادائیگی کو آئندہ سماعت سے قبل یقینی بنایا جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔
یار رہے ماضی میں آڈٹ آفیسر ندرت بلند اقبال نے سیسی میں کڑوڑوں روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنسز میں نیب افسران کے ساتھ معاونت کی تھی، اسی طرح اس وقت محکمہ انٹی کرپش، چیف سیکرٹری سندھ کی باقاعدہ منظوری کے بعد سیسی میں ایک ارب تیس کروڑ روپے کے جس میگا کرپشن کیس کی انکوائری کررہا ہے اس میں بھی ندرت بلند اقبال عدالت کے حکم پر متعلقہ انکوائری افسران کے ساتھ اس میگا کرپشن کی انکوائری میں مدد و تعاون کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ادارے کی ایڈمنسٹریشن اور کرپٹ افسران، ہائیکورٹ کے واضح فیصلوں کے باوجود ان کے قانونی واجبات اور پینشن ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
تشویش ناک بات ہے کہ سیسی کی گورننگ باڈی سے منظوری لئے بغیر محنت کشوں کے کنٹری بیوشن (فنڈ) سے ایک کڑوڑ روپے سے زائد کی رقم اب تک اس مقدمہ بازی میں مختلف پرائیویٹ وکیلوں کو فیس و اخراجات کی مد میں ادا کی جاچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *