My Trade Union

پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مزدوروں کے حقوق کے لئے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے : چیئرمین محمد جنید اعوان
URDU

پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مزدوروں کے حقوق کے لئے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے : چیئرمین محمد جنید اعوان

Jan 2, 2024

آل پاکستان ایفیکٹڈ ایمپلائیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد جنید اعوان صاحب کی سربراہی میں ایپک کابینہ کا اجلاس پاکستان ریلوے سٹی اسٹیشن ڈی ایس آفس آئی آئی چندریگر روڈ کراچی میں منعقد ھوا جس میں ایپک اعلیٰ قیادت سمیت تمام کیبنٹ ممبران نے شرکت کی ایپک کے پلیٹ فارم میں شامل وفاقی 26 اداروں کے متاثرہ ملازمین ہیں ان تمام متاثرہ ملازمین کے مسئلے مسائل زیر بحث آئے اور ان کے مسئلے حل کرنے پر غور  کیا گیا ایپک کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام کیبنٹ ممبران نے یہ عہد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مزدوروں کی پارٹی ہے جو مزدوروں کے حقوق کے لئے بقاء کی جنگ لڑتے ہیں جرنل الیکشن میں ان کو ملک بھر میں ساتھ دیگیں
چیئرمین محمد جنید اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے اقتدار میں آنے سے پہلے اپنے مینیفیسٹو کا اعلان کر دیا ہے جس میں تمام مزدوروں کو حقوق دلوانے اور ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان کر دیا ہے باقی کسی جماعت نے مزدور کی بات نہیں کی انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی ہمیشہ کی طرح پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بنے گی ھم 4 لاکھ سے زیادہ متاثرہ ملازمین ہیں یقینی چار لاکھ سے کہیں زیادہ خاندان ہوگئے ہر ایک ملازم کے گھروں میں کم از کم 7 سے 8 افراد ضرور ھوگئے ایسے سمجھے کہ یہ 3500000 لاکھ ووٹرز بن گئے ھمارا فرضِ بھی بنتا ہے کہ آپ اپنے مستقبل, اپنے بچوں کے مستقبل اور اپنے قومی اداروں کی نجکاری روکنے کے لئے آپ ھمت اور جرات کریں آپ اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے اپنا قیمتی ووٹ 8 فروری 2024 کو پوری ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ بھاری اکثریت سے پارلیمنٹ میں آیٸں تو تمام متاثرہ ملازمین اور عام مزدور کی بات بڑی مضبوطی سے پارلیمان میں کر سکیں اور مزدوروں کے حقوق کا بھی دفاع کر سکیں/ مزدوروں کے حقوق بھی دلوا سکیں اور قومی اداروں کو بھی بچا سکیں اگر جرنل الیکشن میں کسی مزدور دشمن جماعت کو آپ نے ووٹ کیا تو اپنے مستقبل, اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ قومی اداروں کی نجکاری کے زمیدار آپ خود ھوگے۔

ایپک صدر محمد یاسین عالمانی کا کہنا تھا کہ ھم نگران وزیراعظم صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں ایپک کا پلیٹ فارم جو کے پاکستان بھر کے متاثرہ ملازمین کے جائز حقوق کی لئے ایک مظبوط پلیٹ فورم ہے ہمارا ایپک کے پلیٹ فارم سے نگران وزیراعظم صاحب اور نگران وزیر اعلی سندھ صاحب اور نگران وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی پی سی سی انتظامیہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور  مطالبہ ہے کے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی مسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسریچ کے 143 کنٹریکٹ ملازمین گذشتہ 15 سالوں سے اس ادارے کے تھے ان کو جبری طور پر نکال دیا گیا ہے ان کو فل فور اپنی نوکریوں پر بحال کیا جائے جو کہ پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ ترین احتجاج 248 روز سے دن رات اپنے بچوں کی ساتھ اس سردیوں میں اپنے بچوں سمیت سراپا احتجاج ہیں سکرنڈ سندھ میں ان ملازمین کو جو دن رات احتجاج پر ہیں اپنے بچوں سمیت ہمارا مطالبہ ہے پی سی سی ملازمین اور ان کے بچوں کو ٹھنڈی اور سردی یخ بسختا ہواؤں سے بچائیں اگر پی سی سی ملازمین دوران احتجاج بیمار پڑ گئے یا ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت وقت اور پی سی سی سی کی انتظامیہ ہوگی اور ایپک کی کیبنٹ میٹنگ میں متفقہ طور پر طور پر پی آئی اے سمیت تمام  قومی اداروں کی نجکاری / خاتمے کی شدید مخالفت کی اور نگراں حکومت وقت سے یہ مطالبہ کیا گیا کے اداروں کی نجکاری کے عمل کو فل فور ختم کیا جائے اور آنے والی الیکٹڈ حکومت پر چھوڑا جائے  کیونکہ نگران حکومت کو مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ قومی اداروں کو بیچے نجکاری کے عمل کو فل فور روکا جائے خاص طور پر پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری خاتمہ ھرگز قبول نہیں ھوگا نجکاری کے نام پر پوری ملک کے مزدوروں کا معاشی قتل لے عام کیا جارہا ہے جس طرح پی آئی اے کی نجکاری کی نہیں جاری ہے بلکہ ایک مزدور دشمن پارٹی کو بیچا جارہا ہے تمام متاثرہ ملازمین کے علم میں ہے ایک سیاسی جماعت کا شروع دن سے منشور ہے کہ اپنے دور وقت میں ھمیشہ اداروں کی نجکاری خاتمہ کے فیصلے کر کے قومی اداروں سے ملازمین کو بیروزگار کرو بعد میں قومی اداروں کی نجکاری خاتمہ کر کے خود ہی کوڑیوں کے دام خرید لیتے ہیں بعد میں پاکستان بھر کے مزدوروں کا معاشی قتل کیا ہے اگر اس عمل کو نا روکا گیا اور جبری طور پر نکالے گئی ملازمین کو بحال نا کیا گیا تو بہت جلد ملک گیر اپنا پر امن احتجاج کریں گے

آل پاکستان ایفیکٹڈ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد جنید اعوان, صدر محمد یاسین عالمانی, جرنل سیکرٹری عادل خان انفارمیشن سیکرٹری سعید خان مرکزی سیکرٹری وومن لیڈیز ونگ میڈم سنبل عارف, مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ملک وقاص سمیت اور تمام کابینہ کے عہدیداران اور سینئر ممبران اجلاس میں شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *