My Trade Union

متحدہ لیبر فیڈریشن کے بانی صدر گل رحمان انتقال کر گٸے۔ مزدور رہنماوں کا اظہار افسوس
URDU

متحدہ لیبر فیڈریشن کے بانی صدر گل رحمان انتقال کر گٸے۔ مزدور رہنماوں کا اظہار افسوس

Jan 8, 2024

کراچی (ٹریڈ یونین ) متحدہ لیبر فیڈریشن کے بانی رہنما سابق مرکزی صدر گل رحمان صاحب حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔نماز جنازہ اور تدفین انکے آباٸی گاوں چار سدہ میں ہوٸی۔ گل رحمان متحدہ لیبر فیڈریشن کے قیام کے موقع پر فیڈریشن کے مرکزی صدر منتخب ہوٸے جبکہ ملک کے معروف مزدور رہنما مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوٸے ۔ اس وقت ان کے ساتھیوں میں خموس گل خٹک ،محمد یعقوب ،محمد اکبر ،شفیق قریشی،فضل غنی ،کرامت علی،عبدالسلام ، محمد جعفر،وکیل خان سواتی ،لیاقت باچہ،سلیمان سندھی ،جان محمد،عزیز عباسی، شہنشاہ حسین ،عبدالروف ،اشرف خان ، عبدالقیوم ، ولی محمد لاسی،اور دیگر ان کی ٹیم میں شامل تھے۔ گل رحمان چار سدہ شوگر مل کی یونین کے صدر اور دیگر عہدوں پر رہے ۔محنت کشوں کے لیٕے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ گل رحمان نے اپنی زندگی کا آخری حصہ دین کی خدمت تبلیغ اور اللہ کی خوشنودی کے حصول میں گذارا۔ محنت کشوں کی تنظیموں اور محنت کشوں نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کرامت علی، حبیب الدین جنیدی،پروفیسر شفیع ملک، شفیق غوری،میر ذوالفقار علی ،قمر الحسن،محمد عثمان،محمد جعفر،شہنشاہ حسین،عبدالروف،عبدالقیوم،مختار حسین اعوان ،محمد یعقوب ،محمد اکبر،لیاقت بلوچ،چوہدری شوکت،چوہدری راو نسیم ،محمداقبال،سید خلیل حسین،فہیم صدیقی،کنیز فاطمہ ،نور محمد، شاہد غزالی،محمد سلیمان سندھی،جان محمد،محمود الحق، سلیم قریشی،منظور رضی،شاہد اقبال،اسرار ایوبی،خالدخان ،قاسم جمال،وکیل خان سواتی،ھلال الدین جاوید،حنیف بلوچ ،بخت زمین،نایاب علی، عبدالصمد،مرزا مقصود، سعید بلوچ،اسد بٹ،ناصرمنصور، فرحت سلطانہ، اعتبار گل اوردیگر رہنماوں نے ان کے لیے مغفرت اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماٸے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *