My Trade Union

سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو کے ورانٹ گرفتاری (قابل ضمانت) جاری کر دیئے
URDU

سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو کے ورانٹ گرفتاری (قابل ضمانت) جاری کر دیئے

Feb 26, 2024

کراچی ( رپورٹ شاہد غزالی )   سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر سلیم رضا کھوڑو کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جنید غفار اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری (قابل ضمانت) جاری کردئیے ہیں
سیسی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (SOWA) کے صدر ندرت بلند اقبال، آڈٹ آفیسر سیسی، کو اگست 2023 میں سندھ ہائیکورٹ نے ملازمت پر بحال کرتے ہوئے انھیں تمام واجبات فوری طور پر ادا کرنے کے واضح احکامات جاری کئے تھے۔ لیکن سیسی انتظامیہ بلخصوص ایڈمنسٹریشن نے ان کی عدالت سے باعزت بحالی کو اپنی زاتی انا کا مسئلہ سمجھتے ہوئے انھیں گذشتہ سات ماہ میں واجبات ادا نہیں کئے اس دوران بلند اقبال ریٹائرڈ بھی ہوگئے اور انھیں ادارہ نا صرف پینشن بلکہ دیگر واجبات بھی ادا کرنے لیے تیار نا تھا۔ جس پر انھوں نے محترمہ ڈاکٹر رعنا ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی سیکرٹری محنت، کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاہد بٹ کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر گذشتہ چار ماہ سماعت کے بعد آج عدالت نے مذکورہ آرڈر جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *