My Trade Union

پاکستان مزدور محاذ اور پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماوں کا  کراچی میں ریکٹ پاکستان کا دورہ کیا
URDU

پاکستان مزدور محاذ اور پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماوں کا کراچی میں ریکٹ پاکستان کا دورہ کیا

May 20, 2024

پاکستان مزدور محاذ کے جنرل سیکرٹری شوکت علی چوہدری اور پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق نے کراچی میں ریکٹ پاکستان کا دورہ کیا – فیکٹری کی یونین کے عہدیداران نے وفد کا استقبال کیا۔ متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں مختار اعوان مرکزی جنرل سیکرٹری موجود تھے اور ان کے علاوہ کے پی کے ایم ایل ایف کے صدر محمد اقبال بھی موجود تھے۔ وفد کا شاندار استقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی۔ اس کے بعد رہنماؤں نے فیکٹری کے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزدوروں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور پرائیویٹ فیکٹریوں اور کارخانوں میں ٹھیکیداری نظام کے ذریعے جو استحصال کیا جا رہا ہے اور جتنی کم تنخواہوں میں ان سے 16 گھنٹے تک کا لیا جاتا ہے، وہ مزدوروں پر ذیادتیوں کی ایک بد ترین مثال ہے۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب ان ذیادتیوں کے خلاف تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔
: تقریب میں ماہنامہ منشور کے ایڈیٹر کامران عباس، پاکستان انقلابی پارٹی کے عامر فہیم اور چوہدری آصف نے بھو شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *